• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی پی او محمد فیصل کامران اتوار کے روز مسیحی برادری کی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی چیک کرنے نکلے

Jun 14, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری) وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران اتوار کے روز مسیحی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی چیک کرنے نکلے، ڈی پی او نے چرچز پر مامور افسران واہلکاران کو فرائض کی ادائیگی میں سستی و لاپرواہی سے اجتناب اور الرٹ رہ کر سیکیورٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی ، اہلکاروں کے پاس موجود اسلحہ اور واک تھرو گیٹس کو چیک اور تلاشی کے عمل کا جائزہ لیا،ڈی پی او محمد فیصل کامران نے ڈیوٹی پر مامور پولیس آفیشلز کو موسم کے لحاظ سے چوکس رہنے کا کہا کیونکہ ہمارا فرض ہے کہ مسیحی برادری سمیت بہاولپور کے تمام شہریوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں جس سے ان کو اپنی عبادت کے دوران تحفظ کا احساس ہو۔ وقت کی حساسیت اور ملکی صورتحال کے پیش نظر اگر ہم کسی بھی غفلت کا مظاہرہ کریں گے کوئی شر پسند اس کا فائدہ اٹھا سکتا ہے، ڈی پی او نے متعلقہ افسران کو فرائض کی ادائیگی کے لئے ہر قسم کی سہولیات دینے کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کیں،ڈی پی او محمد فیصل کامران نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوزکو اپنے سرکلز جبکہ ایس ایچ اوز کو اپنے تھانوں کی حدود میں واقع چرچز کی سیکیورٹی کو باقاعدگی سے چیک کرنے کی ہدایت کی، جن ایونٹس اور مقامات پر سیکیورٹی مستقل بنیادوں پر لگی ہوئی ہے اس کا وقتا فوقتا پولیس افسران کی طرف سے سیکیورٹی آڈٹ ہوتا رہنا چاہیے تاکہ سیکیورٹی انتظامات میں زیادہ سے زیادہ بہتری لائی جائے۔