• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

خون کے عطیات دینے کا عالمی دن کے حوالے سے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

Jun 14, 2021

پشاور میڈیا رپورٹ کے مطابق آج خون کے عطیات دینے کا عالمی دن کے حوالے سے ریلی کا انعقاد کیا گیا جسکو ڈاکٹر میاں عتیق ڈاکٹر شہزاد، محمد دیار خان نے آرگنائز کیا۔ورلڈ بلڈ ڈونرز ڈے ریلی الخدمت ہسپتال ھشنگری سٹی سے یونیورسٹی ٹاؤن پشاور میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت میاں عتیق الرحمان ،ڈاکٹر شہزاد ،محمد دیار خان،و دیگر شرقاء کر رہے تھے۔ورلڈ بلڈ ڈونرز ڈے ریلی میں چیرمین ABSMF و پاکستان مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان خیبر پختونخوا صفدر خان باغی،خیبر پختونخوا بزنس فورم چیئرمین خالد ایوب ،ڈی سی سی پشاور چیئرمین یار محمد، راشد قریشی,خان امیر ،حکیم خان ،زری باجی ،زاور نور،ایاز خان، رویداد خان و دیگر سول سوسائٹی اقلیت برادری،ٹرانس جنڈرز و اسپشل پیپلز گندی کیپ اور ھومین رائٹس ایکٹوسٹ نے بھرپور انداز میں شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔چیرمین ABSMF و پاکستان مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے عالمی دن خون عطیات کرنے والوں کے حوالے سے ان تمام بلڈ ڈونرز جو خون کے عطیات رضاکارانہ طور پر انسانی زندگیوں کو بچانے میں قلیدی کردار ادا کرنے والے بلڈ ڈونرز ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بلڈ ڈونرز جو اپنے خون کے عطیات ان ضرورت مند بے سہارا مریضوں کو رضآ کارانہ طور پر دیتے ہیں۔انکو قومی ہیروز کا درجہ قرار دیا جائے۔ان بلڈ ڈونرز کو انکی اعلی خدمات پر تعریفی اسناد و انعامات سے نوازہ جائے۔سکول کالجز یونیورسٹیز اور مدرسوں میں بلڈ ڈونیشن کی آگاہی کے ساتھ ساتھ تمام تعلیمی نصاب میں ایک مضمون خون کے عطیات کے حوالے سے شامل کئے جائے۔صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا کہ دنیا میں پاکستان صدقات خیرات زکوٰۃ فلاحی کاموں میں سرفہرست ھے۔لیکن افسوس سے کہنا پڑ رھاھے کہ پاکستان کی قل آبادی کا ستر فیصد نوجوان طبقے کی اکثریت ہونے کے باوجود ہمارے ملک میں خون کے عطیات کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے۔ لہزا حکومت کی جانب سے تمام نوجوانوں کو آگاہی دینی چاہیے تاکہ نوجوان طبقہ خون کے عطیات راضا کارانہ طور پر دینے کے لئیے بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکے۔حکومت کی جانب سے خون عطیات مہم چلائی جائے گی تو پاکستان تندروست و توانا اور خوشحال بنے گا۔صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے ورلڈ بلڈ ڈونرز ڈے کے حوالے سے کامیاب و شاندار ریلی کے انعقاد پر میاں عتیق الرحمان ،ڈاکٹر شہزاد،محمد دیار خان ،حکیم خان ،خان امیر ،زری باجی،زاور نور، آیاز خان کو خراج تحسین و مبارکباد پیش کی۔