• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال کیا ہے؟ وزیرا علیٰ مراد علی شاہ نے بتاد یا

Jun 14, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شا ہ نے صوبے میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحا ل کے بارے کہا ہے کہ سندھ میں عالمی وباءسے متاثرہ مریضوں کی تشخیص کی شرح4.5فیصد پر آگئی ہے اور ہسپتالوں پر بھی اب کچھ دباﺅ کم ہوا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق وزیرا علیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت انسدادکوروناٹاسک فورس کااجلاس کا ہوا جس میں عالمی وباءکی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور وبا کو روکنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر غور کیا گیا۔
مراد علی شاہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے جون میں اب تک 192 مریض انتقال کرگئے ہیں،12 جون کوبیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کے 37 ہزارٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 80مسافروں کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔
مراد علی شاہ نے بتا یا کہ کراچی میں کل 9.5فیصد نئے کیسز سامنے آئے،حیدر آباد میں تشخیص کی شرح5.65فیصد ہے، صو بے کو اب تک 30لاکھ 35ہزار 998کورونا ویکسین کی خوراکیں موصول ہو چکی ہیں۔