• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پی ایس ایل 6، 21ویں میچ میں تین پاکستانی کھلاڑیوں نے ہیٹرک کی

Jun 14, 2021

ابو ظہبی (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کا رنگا رنگ میلہ ابو ظہبی میں جاری ہے جہاں چوکوں چھکوں اور تابڑ توڑ باؤنسرز کی بارش سے شائقین کرکٹ محظوظ ہو رہے ہیں ۔
ایونٹ کے 21 ویں میچ میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز مقابل آئے ، میچ میں 13 چھکے اور 26 چوکوں نے شائقین کا ولولہ بڑھایا جبکہ گرتی وکٹوں نے بھی جوش کو بڑھائے رکھا ۔ ایونٹ کے 21 ویں میچ میں پاکستانی ٹیم میں کھیلنے والے تین کھلاڑیوں نے چوکوں کی ہیٹ ٹرک کیں۔
پشاور زلمی کے کامران اکمل نے شاہنواز دھانی کو پانچویں اوور کی دوسری ، تیسری اور چوتھی گیند پر تین چوکے جڑ کر میچ کی پہلی ہیٹرک کی ۔
ملتان سلطانز کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے وہاب ریاض کو پہلے اوور کی پانچویں اور چھٹی گیندوں پر چوکے لگائے ، اگلے اوور کی چوتھی گیند پر مسعود نے سنگل لیکر رضوان کو پھر آگے کیا ، محمد رضوان نے عرفان کو چوکا لگا کر اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی ۔
پندرہویں اوور میں صہیب مقصود نے عمید آصف کو دوسری ، تیسری ، چوتھی اور پانچویں گیند پر چوکے جڑے ۔
واضح رہے کہ پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 166 رنز بنائے تھے ، 167 رنز کا ہدف ملتان سلطانز نے صرف 16٫3 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔