• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ “اوپن ڈور پالیسی” پر بھی عملدرآمد۔

Jun 18, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ “اوپن ڈور پالیسی” پر بھی عملدرآمد۔ کھلی کچہری میں 40 شہریوں نے اپنے مسائل بیان کیے۔ سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز کھلی کچہری میں طلب۔ فوری کارروائی کے احکامات جاری۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال کی اوپن ڈور پالیسی کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے گزشتہ روز بھی کھلی کچہری کا سلسلہ جاری رکھا۔ 40 معزز شہریوں نے اپنے مسائل ڈی پی او کے سامنے رکھے۔ ڈی پی او نے سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز کو فزیکلی کھلی کچہری میں طلب کر کے سائیلین کے سامنے متعین شدہ وقت میں کارروائی کرنے کیلئے احکامات دیے۔ ڈی پی او نے باقی ضلع کے ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز کو کال کر کے اوپن سپیکر پر احکامات جاری کئے جس پر شہریوں نے اس منفرد اقدام کو لائق تحسین قرار دیا۔ اس موقع پر ڈی پی او محمد فیصل کامران نے پولیس افسران کو کہا کہ کارروائی کرنے کے بعد آفیشل نمبر پر پراگرس نوٹ کروائیں گے۔ اور سائلین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں کھلی کچہری سے جانے والی تمام درخواستوں کا ڈیلی بیسز پر خود فالواپ لیتا ہوں، آپکے مسائل حل کرنا ہی میری پولیسنگ کا مرکزی سپرٹ ہے۔ میرے دفتر کے دروازے عوام کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں۔