• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

”وقت آ گیا ہے کہ اب قومی کھلاڑی۔۔۔“ رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کو بہترین مشورہ دیدیا

Sep 25, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی) سابق قومی کپتان اور دور حاضر کے صف اول کے کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ سری لنکاکے خلاف سیریز قومی کھلاڑیوں کے اعتماد کی بحالی کیلئے انتہائی ضروری تھی جو اپنے ملک میں حریف کا سامنا کر کے خود میں بہتری لائیں گے

تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہی وقت ہے کہ قومی ٹیم دفاعی سوچ سے باہر نکل کر نڈر انداز سے بے خوف کرکٹ کھیلے اور پاکستانی بیٹسمین مختصر فارمیٹ کے میچوں میں مختلف شاٹس اور ورائٹی کا استعمال کرتے ہوئے اپنی اہلیت میں اضافہ کریں کیونکہ پاکستانی ٹیم اس وقت تک بہترین نہیں بن سکتی جب تک اس کے کھلاڑی مختلف سوچ کے ساتھ جارحانہ کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کی پاکستان آنے والی ٹیم اوسط درجے کی ہے لہٰذا قومی کرکٹرز کو اس کا دباﺅ لینے کی ضرورت نہیں حالانکہ قومی سکواڈ میں انڈر 23 اور انڈر 19میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی بھی شامل کرنا چاہئے تھے۔