• Fri. Oct 18th, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی پی او محمد فیصل کامران کا اتوار کے روزمسیحی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے وزٹ،

Jun 21, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) ڈی پی او محمد فیصل کامران کا اتوار کے روزمسیحی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے وزٹ، معاشرتی امن کے لئے مسیحی برادری کی سیکیورٹی کو فول پروف رکھا جائے ،جاری شدہ سیکیورٹی پلان پر من وعن عمل درآمد کیا جائے، غفلت و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی پی او محمد فیصل کامران۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی اقلیتی برادری کی سیکیورٹی کے حوالے سے پولیسنگ پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے پولیسنگ کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اتوار کے روز مسیحی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی چیک کی، اس موقع پر ڈی پی او نے ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادر ی کے اتوار کے روز اور دیگر عام دنوں میں ہونے والے عبادت گاہوں میں منعقد ہونے والے پروگرامز کے حوالے سے جاری شدہ سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں، غفلت و لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں، آن گراؤنڈ ڈیوٹی پر مامور افسران واہلکاران کو فزیکلی چیک کریں، خانہ پوری سے کام نہیں چلے گے، ڈی پی او نے اہلکاروں کے پاس موجود ویپن اور واک تھرو گیٹس کو چیک اور تلاشی کے عمل کا جائزہ لیا، انہوں نے مزید کہا کہ رکاوٹوں پر موجود جوان کسی بھی غیر متعلقہ اشخاص کو ہرگز نہ آنے دیں جب تک کے مقامی چرچ انتظامیہ ان افراد کی تسلی نہ کر لیں ، ہمارا فرض ہے کہ معاشرتی امن کے لیے مسیحی برادری کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں جس سے ان کو اپنی عبادت کے دوران تحفظ کا احساس ہو، قانون میں اقلیتی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کی مکمل ایس او پیز موجود ہیں اور نیشنل ایکشن پلان کی ایک ایک شق پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے گا ۔