• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان کادورہ کرنےوالے سری لنکن کھلاڑیوں کا مختصرتعارف

Sep 25, 2019

کے آصف
سپورٹس اینکر اسلام آباد

پاکستان کادورہ کرنےوالے سری لنکن کھلاڑیوں کا مختصرتعارف
دورہ پاکستان پر ون ڈے سیریز میں سری لنکا ٹیم کی قیادت لہروتھریمانے کریں گے۔ لہرو تھریمانے کوایک سوپچیس ون ڈے انٹرنیشنل کا تجربہ حاصل ہے۔ جس میں انہوں نے تین ہزارایک سواٹھاون رنزبنائےہیں۔ تھریمانے نے پارٹ ٹائم باؤلنگ کرتےہوئے تین وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔ اسکےعلاوہ وہ پینتیس ٹیسٹ میچز میں ایک ہزارچارسوچار جبکہ چھبیس ٹی ٹوئنٹی میچز میں دوسواکیانوے رنزبناچکےہیں۔ لیکن دورہ پاکستان پر ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سری لنکا ٹیم کی کپتانی داسن شناکا کریں گے۔ شناکا نے تیس ٹی ٹوئنٹی میچز میں تین سوساٹھ اور بیس ون ڈے میچز میں تین سوستاون رنزبنارکھے ہیں۔
دنشکا گناتھیلاکا کے چھتیس ون ڈے میچز میں ایک ہزار ایک سودس جبکہ سولہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں تین سوچالیس رنزہیں۔ سدیرا سمارا وکراما کےکیرئیر میں اب تک صرف چھ چھ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل چکےہیں۔ جس میں انہوں نےبالترتیب ایک سوبتیس اور پچاسی رنزبنائے ہیں۔ اووشکا فرینیڈو نے تیرہ ایک روزہ میچز میں چارسوچونتیس اور چھ ٹی ٹوئنٹی میچز میں ستر رنزبنائےہیں۔ انجیلوپریرا کے پانچ ون ڈے میچز میں انتالیس اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز میں چھیالیس رنزہیں۔ شیہان جےسوریا نے دس میچز میں چھیانوے رنزاسکور کئےہیں۔ اور تیرہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں ایک سوستتر رنزبنائےہیں۔
باؤلرز میں نووان پردیپ چالیس ون ڈے میچز میں باون اور نو ٹی ٹوئنٹی میچز میں سات وکٹیں حاصل کرچکےہیں۔ اسورو اڈانا چودہ ون ڈے میچز میں گیارہ اور چوبیس ٹی ٹوئنٹی میچز میں اٹھارہ شکار کرچکےہیں۔ لکشان سداکن نےبیس ون ڈے میچز میں سترہ جبکہ آٹھ ٹی ٹوئنٹی میچز میں بارہ وکٹیں اڑائی ہیں۔