• Sat. Oct 19th, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے اپنے آفس میں کھلی کچہری کا سلسلہ جاری رکھا۔

Jun 21, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے اپنے آفس میں کھلی کچہری کا سلسلہ جاری رکھا۔33 شہریوں کی درخواستوں پر کارروائی کے احکامات دیے۔ گزشتہ درخواستوں پر فالواپ لیا۔ بروقت مسائل کے حل پر شہریوں کا اظہار اطمینان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی عوام دوست پولیسنگ کے نظریے کے مطابق ڈی پی او محمد فیصل کامران نے گزشتہ روٹین کے مطابق اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ 33شہریوں نے اپنی درخواستیں اور مسائل ڈی پی او کے سامنے رکھے۔ ڈی پی او نے متعلقہ افسران کو آن کال لیا اور متعین شدہ وقت میں کارروائی اور واپسی رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او نے گزشتہ دنوں کی درخواستوں پر بھی فالواپ لیا اور شہریوں کو ان کی درخواستوں پر کارروائی کے متعلق آگاہ کیا۔ جس پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈی پی او محمد فیصل کامران نے کھلی کچہری میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بہاولپور پولیس کو کھلی کچہری سے متعلق معاملات کو متعین شدہ وقت میں کارروائی کرنے کے ٹارگٹس دیے ہوئے ہیں۔ اور باعث اطمینان ہیکہ پولیس افسران میری دی گئی ہدایات کے مطابق شہریوں کے مسائل حل کر رہے ہیں۔ اور اگر کسی بھی آفیسر کی طرف سے کوئی کوتاہی ہوئی تو اس کا سدباب کیا جائے گا۔