اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے سبب مزید 36 اموات اور 935 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1.99 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کے مطابق پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 188 اور مثبت کیسز کی تعداد نو لاکھ 53 ہزار 842 ہوگئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد32 ہزار 710 ہے اور آٹھ لاکھ 98 ہزار 944 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق عالمی وبا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 713 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں پانچ ہزار 407، خیبرپختونخوا چار ہزار 298، اسلام آباد 776، گلگت بلتستان 111، بلوچستان میں 305 اور آزاد کشمیر میں 578 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار 528، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 37 ہزار 560، پنجاب تین لاکھ 45 ہزار 655، سندھ تین لاکھ 35 ہزار 44، بلوچستان 26 ہزار 932، آزاد کشمیر 20 ہزار 173 اور گلگت بلتستان میں پانچ ہزار 950 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
کورونا وائرس سے مزید36افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح1.99 فیصدریکارڈ
