کینبرا(نمائندہ خصوصی)آسڑیلیا کی کرکٹ ٹیم کے متعدد کھلاڑیوں نے دورہ ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش سے انکار کردیا ہے۔
کھلاڑیوں کے انکار کے بعد کپتان ایرون فنچ کا اہم بیان سامنے آیا جس میں انکا کہنا ہے کہ ہ آسٹریلیا کے لیے کرکٹ کھیلنا ہی سب کچھ ہے، جو کھلاڑی ابھی ٹیم کے ساتھ ٹور پر جا رہے ہیں آگے بھی پہلے انہیں ہی موقع ملے گا۔ یہ حقیقت ہے کہ کئی کرکٹرز کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے زیر غور نہیں لایا جائے گا، ٹیم میں پرفارمنس دینے والے کھلاڑیوں کو منتخب کیا جاتا ہے۔موجودہ کھلاڑیوں نے اچھی پرفارمنس دی تو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے موقع پر انہیں نظرانداز کرنا مشکل ہو گا۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑیوں ڈیوڈ وارنر، گلین میکسویل، پیٹ کمنز، مارکوس اسٹوئنس، کین رچرڈسن اور جے رچرڈسن دورہ ویسٹ انڈیز اور بنگلا دیش سے دستبردار ہوچکے ہیں۔
آسڑیلین کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں اختلافات سامنے آگئے، کپتان ایرون فنچ نے بڑا اعلان کردیا
