• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

یونس خان کا استعفیٰ ،پی سی بی نے بھی ’خدا حافظ‘کہہ دیا،ہیڈ کوچ مصباح الحق کا معنی خیز بیان سامنے آگیا

Jun 28, 2021

لندن(نمائندہ خصوصی)قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دینے والے یونس خان کے معاملے پر ہیڈ کوچ مصباح الحق کا رد عمل بھی سامنے آگیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ میں یونس خان کے معاملے پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتا لیکن نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ان کا تجربہ بہت اچھا تھا ۔انہوں نے معنی خیز انداز میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور یونس کے درمیان سب طے ہو چکا ہے ،اب ہمیں اس حقیقت کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا اور اپنے پاس دستیاب وسائل پر توجہ دینی ہو گی ۔
واضح رہے کہ دورہ ساوتھ افریقہ کے دوران یونس خان اور حسن علی کے درمیان تلخ کلامی کی خبریں گردش کر رہی ہیں اور یونس خان نے دورہ انگلینڈ کے لیے بائیو ببل تاخیر سے جوائن کرنے پر اصرار کیا تھا جس کی وجہ سے پی سی بی اور یونس خان کے درمیان معاملہ خراب ہوا ۔