• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سندھ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی

Jun 29, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی)سندھ ہائی کورٹ نے ملک بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے بھی پہلے ٹاک ٹاک پر پابندی عائد کی تھی۔ ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی اور غیر اسلامی مواد رکھا جارہا ہے۔ پی ٹی اے میں شکایت کی مگر اس پر کچھ عمل نہیں ہوا۔سندھ ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 جولائی تک فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پشاور ہائی کورٹ نے بھی ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی تھی ،مگر کچھ عرصہ بعد اس پابندی کو ختم کردیا گیا تھا اب دوبارہ سے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔