• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بائیو سکیورببل کی خلاف ورزی، سری لنکا کے تین کھلاڑیوں کے خلاف بڑا ایکشن لے لیا گیا

Jun 29, 2021

لندن(نمائندہ خصوصی)بائیو سکیور ببل کی خلاف ورزی پر سری لنکا کے تین کھلاڑیوں کو ملک واپس بھجوانے کا حکم دیدیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق سری لنکا کی ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے دورے پر ہے جہاں اسے ٹی 20 سیریز میں دو صفر کی خفت اٹھانا پڑی تھی تو دوسری طرف اب سری لنکا کےتین کھلاڑیوں کوبائیوسیکورببل کی خلاف ورزی پر تحقیقات کا سامنا ہے، جس کی وجہ ‏سری لنکن کھلاڑی کوشال مینڈس، نیروشن ڈکویلا اور دانوشکا گوناتھیلا کی جانب سے بائیو سیکیور ‏ببل کی خلاف ورزی کرنا ہے۔تینوں کھلاڑیوں کی عوامی مقامات پر ‏گھومنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے،جس کے باعث انہیں تحقیقات کا سامنا ہے۔
سری لنکن بورڈ نے خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیتے ہوئے نہ صرف مذکورہ کھلاڑیوں کو معطل کر ‏دیا ہے بلکہ انہیں فوری طور پر وطن واپس بلا لیا ہے۔تینوں کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ٹی 20 میچ کا حصہ تھے۔بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کرنے پر سری لنکن کھلاڑیوں پر حکومت برطانیہ کی جانب سے ‏جرمانہ بھی عائد کئے جانے کا امکان ہے۔