• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

قومی کرکٹ ٹیم کے ’روٹی گروپ‘ کا نیا ممبر کون؟ آپ بھی جانیں

Jul 1, 2021

لندن(نمائندہ خصوصی)قومی کرکٹ ٹیم کے روٹی گروپ میں ایک نئے ممبر کا اضافہ ہوگیا۔
فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے روٹی گروپ کو جوائن کرلیا ہے۔روٹی گروپ کو جوائن کرنے کے حوالے سے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنا سٹیٹس اپ ڈیٹ کیا ہے۔روٹی گروپ حسن علی اور شاداب خان کی وجہ سے کافی مشہو ر ہے،گروپ کے دیگر ممبران میں فہیم اشرف اور فخر زمان شامل ہیں ۔تاہم اب گروپ ممبرز کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔