ڈیرہ اسماعیل خان ( اسدعباس )ٹانک کے علاقے شاہ عالم محسود کورونہ میں کھلونا بم پھٹنے سے تین بھائی شہید
شہید ہونےوالوں میں وحید ، ناصر اور فرمان شامل ہے جن کی عمریں 5 سے 12 سال کے درمیان ہیں
شہید ہونے والے بچے محسود قبائل علاقہ چگملائی سے تعلق رکھتے ہیں
شہید ہونے والے بچوں کو قریبی نالے میں کھلونا نما بم ملا اور تینوں اسے اٹھا کر کھیلنے لگے کہ اسی دوران دھماکہ ہوا ،
نواحی گاوں شاہ عالم محسود کورونہ میں افسوسناک واقعہ
کھلونہ نما بم پھٹنے سے تین کمسن بچے جاں بحق
جاں بحق ہونے والے تینوں بچے بھائی ہیں جن کی عمریں چھ، سات اور بارہ سال بتائی جاتی ہیں
تینوں بھائی اپنے گھر کے نزدیک پانی نالے میں نہا رہے تھے جہاں پانی میں کھلونا نما بم ملنے پر بچے اسے گھر لے گئے
کھلونانما بم کے ساتھ کھیلنے کے دوران بم پھٹنے سے تینوں بھائیوں کی اموات واقع ہوئیں
تینوں جاں بحق بچوں کی لاشیں ڈی ایچ کیو ٹانک منتقل کردی گئیں
پولیس بم ڈسپوزل اسکواڈ کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی
ٹانک کے علاقے شاہ عالم محسود کورونہ میں کھلونا بم پھٹنے سے تین بھائی شہید
