• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وفا قی حکومت کا ملکی سطح پر’کامیاب پاکستان‘پروگرام فوری شروع کرنے کااعلان

Jul 3, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیرا عظم عمران خان کی جانب سے عوامی فلاح کے منصوبوں میں تیزی لانے کافیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت وفاقی حکومت نے ملکی سطح پر’کامیاب پاکستان‘پروگرام کو فوری شروع کرنے کااعلان کیا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں کامیاب پاکستان پروگرام سے متعلق اجلاس ہواجس میں وزیرا عظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں کامیاب پاکستان پروگرام کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔
اس ضمن میں معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کامیاب پاکستان پروگرام رواں ماہ لانچ کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے،سکل ڈویلپمنٹ،آسان قرضوں کوکامیاب پاکستان پروگرام میں شامل کریں گے،اورہاوسنگ منصوبے،زرعی خدمات کوبھی پروگرام کاحصہ بنائیں گے۔
وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ 40 لاکھ خاندانوں کوکامیاب پاکستان پروگرام میں شامل کریں گے،پروگرام میں شامل کسانوں کوبغیرسودقرض،کاروبارکیلئے مالی مددفراہم کریں گے،اورعوام کویونیورسل ہیلتھ انشورنس میں بھی شامل کیاجائے گا۔