• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل راجہ راجہ نجابت حسین کی وفد کے ہمراہ انٹرنیشنل پارلیمنٹرین ڈے کے پروگرام میں شرکت

Jul 3, 2021

اسلام آباد ( عارف چودھری )جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل راجہ راجہ نجابت حسین کی وفد کے ہمراہ انٹرنیشنل پارلیمنٹرین ڈے کے پروگرام میں شرکت اس موقع پر انھوں نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے ملاقات کی اس موقع پر راجہ نجابت حسین نےاسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کو جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل اور یوتھ پارلیمنٹ آف پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے لئے کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ کیا اس موقع پر انھوں نے 13 جولائی یوم شہداء کشمیر اور 5 اگست کے ہندوستان کے اقدام کے حوالے سے پروگرامات کے حوالہ سے بھی گفتگو کی انھوں نے بتایا کہ کس طرح بین الاقوامی سطح پر لابنگ کے ذریعے راہ ہموار کی جاسکتی ہے اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کی جانب مبذول کروائی جا سکتی ہے اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئےاسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے انھیں اپنی جانب سے مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ حکومت پاکستان کشمیریوں کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرواتی ہے ہم کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے جب تک کشمیریوں کو اقوام متحدہ سے تسلیم شدہ حق خودارادیت نہیں مل جاتا حکومت پاکستان ان کی مکمل سپورٹ کرتی رہے گی اس موقع پر یوتھ پارلیمنٹ آف پاکستان کے صدر عبدالرحمن قریشی،شاہد خان خٹک چئیرمین وائے پی ایف، ممبران قومی اسمبلی عظمی ریاض جدون،محمد ریاض فتیانہ، ارباب شیر علی، شہندانہ گلزار خان،شاہذیب کنول، مخدوم مرتضیٰ احمد، منورہ بلوچ بھی موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ نجابت حسین نے کہا کہ بھارت ہر روز نہتے کشمیریوں پر ظلم کی نئی داستانیں رقم کر رہا ہے،عالمی برادری کو چاہیے کہ اپنی آنکھیں کھولے اور مسئلہ کشمیر حل کروانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے،پاکستان مسئلہ کشمیر کا بنیادی فریق ہے اس لئے اس کی اولین ذمہ داری ہے کہ کشمیر اور کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے نجات دلانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔