کارڈف(نمائندہ خصوصی)انگلینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کارڈف پہنچ گئی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے ڈربی میں ابتدائی ٹریننگ کے بعد بذریعہ بس کارڈف کا سفر کیا۔کارڈف پہنچنے کے بعد منگل کو پاکستانی کرکٹرز نے آرام کیا۔ بدھ کو قومی کرکٹرز برطانوی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے پریکٹس سیشن کریں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 8 جولائی بروز جمعرات کو کھیلا جائے گا۔کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے سبب انگلینڈ کے ون ڈے سکواڈ کو مکمل طور پر تبدیل کردیا گیا ہے،بین سٹوکس انگلینڈ ٹیم کی کپتانی کریں گے۔
انگلینڈ سے پہلے ون ڈے میچ کے لیے پاکستانی ٹیم کارڈف پہنچ گئی
