بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)ایس ڈی پی اوزکاجمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اپنے سرکلز میں وزٹ،ڈیوٹی پرمامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت،موسم کی شدت کے باوجود ہمیں اپنا فرض ہرصورت نبھانا ہے , شہریوں کو احساس تحفظ ہوکہ ہمارے محافظ ہماری سیکیورٹی کے لے موجودہیں،ڈی پی اومحمدفیصل کامران
انسپکٹرجنرل آف پولیس انعام غنی اورایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او محمدفیصل کامران کی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس ڈی پی اوزنے جمعتہ المبارک کے حوالے مساجد اوراما م بارگاہوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اپنے سرکلز میں وزٹ کیے،مساجد اورامام بارگاہوں پرمامور سیکیورٹی اہلکاروں کے اسلحہ اورحفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی او نے پیغام میں کہا ہے کہ موسم کی شدت کے باوجود ہمارا فرض بہت اہم ہے، شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے کہ ہم انکی سیکیورٹی کے لیے موجودہیں۔ انہوں نے ایس ڈی پی او ز اورایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میں مؤثر گشت اورسیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات دیں۔
ایس ڈی پی اوزکاجمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اپنے سرکلز میں وزٹ،
