ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ویب سیریز’دی فیملی مین‘ کو لوگوں نے اس قدر سراہا ہے کہ یہ اب تک کی چند سب سے کامیاب ویب سیریز میں شمار ہونے لگی ہے۔ اس سیریز میں مرکزی کردار معروف اداکار منوج باجپائی نبھا رہے ہیں۔ ویب سیریز کی اس کامیابی نے سیریز کے نئے اور کم معروف چہروں کو بھی یک دم شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔ سیریز میں منوج کی بیٹی ’دھیرتی‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ اشلیشا ٹھاکر بھی انہی میں سے ایک ہے، شہرت ملتے ہی جس پر رشتوں کی بھرمار ہو گئی ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اشلیشا ٹھاکر نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ ”مجھے سوشل میڈیا پر بے شمار مردوں کی طرف سے شادی کی آفرز آ رہی ہیں۔ جہاں لوگ مجھے کچھ عجیب و غریب میسجز کرتے ہیں، وہیں بہت سے لوگ میری تعریف بھی کرتے ہیں اور کچھ تعریف سے آگے بڑھتے ہوئے مجھے رشتے کی پیشکش ہی کر دیتے ہیں۔میں نہیں جانتی کہ ان میں سے کون میرے ساتھ شادی کرنے میں کتنا سنجیدہ ہے تاہم میں لوگوں کی توجہ سے لطف اندوز ہو رہی ہوں، جو اس سیریز کی کامیابی کے بعد سے مجھے ملی ہے۔ “
معروف اداکارہ کو سوشل میڈیا پر بھی شادی کی آفر آگئی
