اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گزشتہ 24گھنٹے کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب مزید27اموات جبکہ ایک ہزار980نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح4.09 فیصد ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی )کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 582 اور مثبت کیسز کی تعداد نو لاکھ 73 ہزار 284 ہو گئی ہے۔ایکٹو کیسز کی تعداد37ہزار499 ہے اور نو لاکھ 13 ہزار203افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 819 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں پانچ ہزار599، خیبرپختونخوا چار ہزار 359، اسلام آباد 783، گلگت بلتستان 111، بلوچستان میں 317 اور آزاد کشمیر میں 594 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے سبب مزید27اموات، مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ
