کراچی (نمائندہ خصوصی) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین سید عبدالخبیر آزاد نے زوالحج کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا۔
رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نےزوالحج 1442 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان بھر میں کہیں مطلع صاف رہا اور کئی علاقوں میں ابر آلود رہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں کسی بھی مقام پر چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔مولانا عبدالخبیر آزاد کے مطابق پاکستان میں یکم زوالحج 12 جولائی بروز پیر کو ہوگی اور عید الاضحیٰ 21 جولائی بروز بدھ کو منائی جائے گی۔
زوالحج کا چاند نظر آیا یا نہیں؟ رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا
