ممبئی (نمائندہ خصوصی) بالی ووڈ اداکار چنکی پانڈے کی والدہ اور اداکارہ اننیا پانڈے کی دادی سنیہ لتا پانڈے انتقال کرگئیں۔
چنکی پانڈے کی والدہ کا انتقال حرکتِ قلب بند ہوجانے کے باعث ہوا۔ انتقال کی خبر سنتے ہی چنکی پانڈے فوری طور پر اپنی والدہ کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ اس کے علاوہ فیملی کے دیگر افراد، رشتے دار، دوست احباب اور فلمی ستارے بھی اظہارِ افسوس کیلئے چنکی پانڈے کی والدہ کے گھر پہنچے۔ آنجہانی سنیہ لتا پانڈے آخری رسومات ممبئی میں ادا کردی گئی ہیں۔
اداکار چنکی پانڈے کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی
