• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سربیا کے ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے ومبلڈن ٹورنا منٹ جیت لیا

Jul 12, 2021

لندن(نمائندہ خصوصی )سربیا کے ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی نوواک جوکووچ نے ومبلڈن ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔جوکووچ ومبلڈن کا چھٹا اور گرینڈ سلام کا بیسواں ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں اٹلی کے کو شکست دی۔نوواک جوکووچ نے اطالوی کھلاڑی میٹیو برٹینی کو 6-7 (4) ، 6-4، 6-4، 6-3 سے شکست دے کر فتح سمیٹی ہے۔
اس سے قبل سیمی فائنل میں نوواک جوکووچ نے سٹریٹ سیٹ میں کینیڈا کے ڈینس شپاوالووکو شکست دی تھی۔سیمی فائنل کے اگلے دو سیٹ میں بھی شپاوالوو نے بھرپور مقابلہ کیا لیکن نوواک جوکووچ کے اچھے پوائنٹس لینے کی بدولت ہار گئے۔واضح رہے کہ ومبلڈن چار گرینڈ سلام ٹورنامنٹس میں سے ایک بڑا ایونٹ ہے۔ یہ سب سے پرانا ایونٹ بھی ہے جس کا آغاز 1877 میں ہوا تھا۔