اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی حکومت کی جانب سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف ) کی کڑی شرط پر عملدرآمد کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت بیوروکریسی کے بیرون ممالک اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلی گئیں ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بیوروکریسی سے 31 جولائی تک اثاثوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں، ذرائع کے مطابق بیورو کریسی کو نئے مالی سال میں بیرون ملک اثاثے ظاہرکرناہوں گے جبکہ بیرون ملک منقولہ اورغیرمنقولہ اثاثوں سے بھی آگاہ کرناہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک اثاثے خفیہ رکھنے والے بیوروکریٹس کیخلاف کارروائی ہوگی۔
آئی ایم ایف شرط پرعملدرآمدکاآغاز،بیوروکریسی کے بیرون ممالک اثاثوں کی تفصیلات طلب
