• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

طالبان نے 20 سال بعد باب دوستی کاکنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا

Jul 14, 2021

چمن(نمائندہ خصوصی) طالبان نے 20 سال بعد افغانستان کی جانب سے باب دوستی کاکنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا ۔طالبان نے باب دوستی سے افغان قومی پرچم اتار کر اپنا سفید جھنڈا لہرا دیا ۔
نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ پاکستانی سرحد سے متصل افغان ضلع اسپن بولدک پر قبضے کے لیے حملہ کیا گیا جس کے بعد پاکستان اور افغانستان کے مابین مرکزی گزرگاہ کاکنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ترجمان طالبان کا کہنا ہے کہ طالبان نے 20 سال بعد افغانستان کی جانب سے باب دوستی کاکنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا ہے، باب دوستی پر طالبان نے افغانستان کا قومی پرچم اتار دیا اور طالبان امارت اسلامی کا سفید پرچم لہرادیا گیا ہے۔
ترجمان طالبان نے اپیل کی کہ شہری اور تاجر آج باب دوستی کی جانب نہ آئیں۔دوسری جانب افغان محکمہ ٹرانسپورٹ نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان میں چمن قندھار شاہراہ پر طالبان نے کنٹرول کرلیا جس کے باعث آمدورفت معطل ہے۔علاوہ ازیں لیویز حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھی باب دوستی ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند ہے جس کے باعث تجارت بھی معطل ہے، باب دوستی پر اضافی سکیورٹی تعینات کرکے پاک افغان بارڈر پر ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔