برمنگھم(نمائندہ خصوصی)انگلینڈ کے خلاف شاندار سینچری کے ساتھ ہی بابر اعظم نےمتعدد ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔
بابراعظم نے انگلینڈ کے خلاف آج اپنے کیریئر کی 14 وی سینچری سکور کی۔ون ڈے کی تاریخ میں کم سے کم میچز میں 14 سینچریاں کرنے کا یہ ریکارڈ ہے۔یہ ریکارڈ اس سے قبل جنوبی افریقہ کے بلے باز ہاشم آملہ کے پاس تھا۔بابر اعظم نے آج 158 رنز کی اننگز کھیل کر اپنے انفرادی ریکارڈ کو مزید بہترکرلیا ہے۔آج نگلینڈ کے خلاف سینچری سے قبل بابر اعظم کا ون ڈے میچ میں زیادہ سے زیادہ سکور 125 تھا،تاہم آج کی سینچری کے بعد ان کا یہ ریکارڈ بہتر ہوگیا ہے۔بابر اعظم کے 158 رنز کسی بھی پاکستانی بلے باز کا انگلینڈ میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ سکور بھی ہے۔
انگلینڈ کے خلاف شاندار سینچری ، بابراعظم نے کئی ریکارڈ توڑ دئیے
