• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بالی ووڈ کی سینئر ترین اداکارہ انتقال کر گئیں

Jul 16, 2021

ممبئی (نمائندہ خصوصی)بالی وڈ کی سینئر اداکارہ سریکھا سکری 75 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے مینیجر کا بتانا ہے کہ سریکھا سکری کا انتقال دل کے دورے کے باعث ہوا، وہ کئی ماہ سے علیل تھیں جب کہ 2020 میں اداکارہ کو دماغی فالج کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 مرتبہ نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ دوسری مرتبہ دماغی فالج کے بعد پیدا ہونے والی پیچیدگیوں میں مبتلا تھیں۔منیجر کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی بیماری کے دوران ان کے اہلخانہ ان کی دیکھ بھال کررہے تھے۔اداکارہ نے پانے کیریئر کا آغاز 1978 ڈرامے ” قصہ کرسی کا “ سے آغازکیا ۔انہوں نے بھارت کے کئی معروف ڈراموں اور فلموں میں یادگار کردار نبھائے اور فلمی دنیا میں امر ہو گئیں ۔