• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ورلڈ سکل ڈے کے سلسلہ میں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین ساہیوال میں ایک تقریب منعقد ہوئی

Jul 16, 2021

ساہیوال(خاورعلی چوہدری سے)ورلڈ سکل ڈے کے سلسلہ میں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین ساہیوال میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی صدر چیمبر آف کامرس چوہدری عاصم رفیق جبکہ مہمان اعزاز پی ٹی آئی ساہیوال کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات میاں نوید اسلم تھے۔ تقریب میں پرنسپل ساجدہ نورین نے گورنمنٹ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ خواتین چیچہ وطنی اور ساہیوال کی طالبات کے بنائے ہوئے پروجیکٹس نمائش کیلئے پیش کئے جسے مہمانوں نے گہری دلچسپی سے دیکھا اور طالبات کی بنائے ہوئے فن پاروں کو سراہا اور کہا کہ خواتین کو فنی تعلیم فراہم کرنے پر پنجاب حکومت کی توجہ قابل ستائش ہے۔ آخر میں طالبات کو بورڈ میں پوزیشن حاصل کرنے پر نقد انعام بھی دیئے گئے۔