مظفر آباد (نمائندہ خصوصی) آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کو دیس نکالا دے دیا۔
آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پور کے انتخابی جلسوں میں شرکت اور تقاریر پر پابندی عائد کردی گئی ہے کیونکہ ان کی تقاریر سے امن و امان کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ وفاقی وزیر کو الیکشن کمیشن نے آزاد کشمیر کی حدود سے چلے جانے کا حکم دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری کو حکم دیا ہے کہ وہ ہدایات پر عمل کرکے رپورٹ جمع کرائیں۔
آزاد کشمیر کے الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے خلاف بھی کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔
آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کو دیس نکالا دے دیا
