لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجا ب حکومت کی جانب لاہور کے مسائل حل کرنے کیلئے ’چیف منسٹر سپیشل پروگرام‘ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پیغام جار ی کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے لاہور کے مسائل کے فوری حل اور سہولیات کی فراہمی کیلئے کمرکس لی ہے ۔اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور تحریک انصاف کے عہدیداران کو لاہور کی تعمیروترقی میں حصہ دار بنایا جائے گا۔
ایک اور پیغام میں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت،سٹریٹ لائٹس کی بحالی،تجاوزات کے خاتمے،صفائی ستھرائی،ٹریفک نظام کی بہتری،گداگروں کیخلاف مہم،پارکنگ انتظامات،انڈرگراو¿نڈ واٹر ٹینکس،منشیات فروشوں کیخلاف ایکشن اور گرین بیلٹس جیسے دیگر انیشیٹوز سے لاہور کے حسن کو شعبدہ بازی کے بغیر چار چاند لگانے جارہے ہیں۔
پنجا ب حکومت نے لاہور کے مسائل کے حل کیلئے کمر کس لی، بڑ ا فیصلہ سامنے آگیا
