• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بین الافغان مذاکرات کا پہلا دور دوحہ میں ختم، اجلاس کی اہم تفصیلات سامنے آگئیں

Jul 18, 2021

قطر(نمائندہ خصوصی) قطر کی میزبانی میں افغانستان میں قیام امن کے لئے بین الافغان مذاکرات کا پہلا دور دوحہ میں ختم ہو گیا۔مذاکرات میں افغانستان میں صلح کی اعلی کونسل کے سربراہ عبد اللہ عبد اللہ کی قیادت میں کئی اہم جماعتوں کے سربراہوں شرکت کی جبکہ طالبان کے وفد کی قیادت، نائب سربراہ ملا عبد الغنی برادر کر رہے تھے۔ امن مذاکرات میں افغانستان کے امور میں امریکہ کے نمائندے زلمی خلیل زاد بھی موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ تبدیل کرلیا تھا جبکہ سرکاری وفد میں خاتون اراکین کی موجودگی قابل توجہ رہی۔فریقین کے اعلی مذاکرات کاروں نے دونوں فریقوں سے صبر و تحمل اور ذاتی مفادات کو نظر انداز کرنے کی اپیل کی۔
اجلاس کے دوران طالبان کے وفد کے سربراہ ملا برادر نے زور دیا ہے کہ ایک مضبوط ، خود مختار اور مرکزی اسلامی نظام کی تشکیل کی ضرورت ہے، یہ لازم ہے کہ ہمارے پاس ہمارے دین ، قومی عزت و مفادات کے تحت ایک نظام ہو اور غیر ملکی نظریات سے ہمیں ماضی میں فائدہ ہوا ہے نہ مستقبل میں کوئی فائدہ ملنے والا ہے۔
عبد اللہ عبد اللہ نے اجلاس میں اپنی تقریر میں کہا ہے کہ افغانستان میں قتل و غارت گری و تشدد کا سد باب ضروری ہے اور اس کی راہ حل پر امن مذاکرات ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لئے مذاکرات کا آغاز ستمبر 2020 میں ہوا تھا تاہم ابھی تک کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں ہو پائی۔