• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

افغان صدراتی محل کے قریب راکٹ حملے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Jul 20, 2021

کابل (نمائندہ خصوصی) افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر صدراتی محل میں راکٹ حملے کئے گئے ہیں تاہم ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل کے گرین زون میں3راکٹ گرائے گئے ہیں ، حملے کے وقت صدارتی محل میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی جارہی تھی، حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے عید کی نماز کے بعد صدارتی محل میں خطاب کرنا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز افغان سیاسی گروپوں اور طالبان نمائندوں کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے تھے اور افغانستان میں جنگ بندی پر اتفاق نہیں ہو سکا۔