• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

معروف پاکستانی ماڈل کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئی

Jul 23, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان کی معروف ماڈل لارا مدھوال کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں۔
لارا مدھوال کے دوستوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر یہ افسوسناک خبر شیئر کی گئی ہے۔ ستائیس سالہ لارا گزشتہ روز لاہور سے ایبٹ آباد جا رہی تھیں کہ راستے میں ان کی کار کو حادثہ پیش آگیا جس میں وہ دم توڑ گئیں۔ لارا مدھوال ایک معروف ماڈل ہونے کے ساتھ ساتھ سٹائلسٹ بھی تھیں۔