بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے )عمران خان مُحسنِ پاکستان۔ملک کو درست سمت پر ڈال کر قوم پر بڑا احسان کیا ہے۔کشمیر الیکشن میں کرپٹ ٹولے کو عبرت ناک شکست ہوگی۔ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے اپنی کرپشن چھپانے کے لئے شور شرابہ کر رہے ہیں عمران خان عظیم لیڈر ہیں۔
اسی لئے عالمی سرگرمیوں کی قیادت اوررہنمائی کررہے ہیں ان خیالات
کااظہار پاکستان تحریک انصاف(لیبر ونگ) ضلع بہاول پو کے صدر اور سجادہ نشیشن دربار چنن پیر چیف سردار میاں زبیر محمود چنڑ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کرۂ ارض ہمارا گھر ہے اور ہماری ذمہ داری ہے اسے محفوظ انداز میں آئندہ نسلوںتک منتقل کیاجائے یہ کامیابی ماحولیات کے تحفظ کے لیے حکومت پاکستان کی کاوشوں بلین ٹری سونامی اور کلین اینڈ گرین پاکستان کی عظیم مہم کا نتیجہ ہے انہوں نے کہاکہ قدرتی ماحول میں پیدا کردہ خوراک اور پھل جینیاتی طور پر پیدا کردہ اجناس سے بہتر ہوتے ہیں۔درختوں کی کٹائی، توانائی اور قدرتی وسائل کا ضیاع اور پانی کا نامناسب استعمال قدرتی آفات کی بڑی وجہ ہے۔معاشرے کے تمام افراد کو قومی مفاد میں جانوروں، پرندوں ، پودوں اور درختوں کی افزائش اور تحفظ کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے پاکستان میں بارشوں کی شرح میں نمایاں کمی ہو رہی ہے ۔ گاڑیوں ، فیکٹریوں کے دھوئیں اورجنگلات کے کٹائو سے گرین ہائوس گیسوں کے اخراج میں اضافہ ہورہاہے جس کے نتیجے میں پاکستان کے زرعی نظام سمیت حیاتیاتی توازن میں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔مختلف قسم کی آلودگیوں کے باعث فضا ، زمین اور سمندر میں موجود حیاتیات خطرے سے دوچار ہیں۔عمران خان واحد لیڈر ہیں جنھوں نے امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی انشاءاللہ 25 تاریخ کو ہونے والے کشمیر الیکشن میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی عمران خان نے کشمیر ایشو کو پوری دنیا میں ڈسکس کیا وہ دن دور نہیں جب ہمارے کشمیری بھائی آذاد فضا میں سانس لیں گے۔