چارسدہ (عمران خان )شبقدر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن۔2 اشتہاری سمیت4مشتبہ افراد گرفتار۔ کاروائی انسدادی کی خاطر3افراد گرفتار۔لزمان مزید کاروائی کے لئے تھانہ منتقل۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان کی جاری کردہ احکامات پر پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت علاقہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری ہے۔ ڈی ایس پی شبقدر فاروق زمان خان کے زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ شبقدر گل شید خان نے علاقہ تھانہ شبقدر کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 2 اشتہاری سمیت 4 مشتبہ افراد کوگرفتار کیا ۔کاروائی انسدادی کی خاطر3افراد کو بھی دھر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سےایک ریفیٹر اور 25 کارتوس برآمد کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ شبقدر میں مقدمات درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی گئی۔