• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اداکار یاسر حسین اور اقرا عزیز کے گھر ننھے مہمان کی آمد

Jul 24, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف جوڑے اداکار یاسرحسین اور اقرا عزیز کے گھر بیٹے کی پیدا ئش ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ادکار یاسر حسین کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو ننھے مہمان کی آمد کی اطلاع دی۔
یاسر حسین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمداللّہ! اللہ کے حکم سے ہم کبیر حسین کو خوش آمدید کہتے ہیں‘۔ یاسر حسین نے پیغام میں نومولود بیٹے کے ننھے سے ہاتھ کی خوبصورت تصویر بھی شیئر کی۔