• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آزاد کشمیر کی نشستوں جموں اور ویلی کے انتخابات کے سلسلہ میں ریجن بہاولپور کے تمام اضلاع میں پولنگ کا عمل جاری،ضابطہ قوائد و ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔آر پی او محمد زبیر دریشک۔

Jul 25, 2021

بہاول پور( نویداقبال چوہدری سے) آزاد کشمیر کی نشستوں جموں اور ویلی کے انتخابات کے سلسلہ میں ریجن بہاولپور کے تمام اضلاع میں پولنگ کا عمل جاری،ضابطہ قوائد و ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔آر پی او محمد زبیر دریشک۔
ریجنل پولیس آفیسرمحمد زبیر دریشک نے ریجن بھر کے پولنگ اسٹیشن اورپولنگ اسٹیشن میں بنائے گئے پولنگ بوتھ کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا۔آر پی او نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و اہلکاران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ضابطہ پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں اور اس سلسلہ میں کسی بیرونی دباو سے بالاتر ہو کر اپنے فرائض سرانجام دیں۔ نقصِ امن سے بچا اور لا اینڈ آرڈر کی صورت کو قابو میں رکھنے کے لیے ہر وقت تیار رہیں۔ سر عام اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ، لاوڈ سپیکر کے استعمال کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کریں۔پولنگ کا سلسلہ بغیر کسی وقفے کے شام 5بجے تک جاری رہے گا،ریجن بھر کے ڈی پی اوز، ایس ڈی پی اوز اپنے اپنے ڈسٹرکٹ و سب ڈویژن میں موجود پولنگ اسٹیشنوں کی خود نگرانی کریں، اس دوران امن و امان کا قیام ہرصورت ممکن بنائیں اور ووٹ کاسٹنگ کے اختتام پر عملہ، بیلٹ بکس و دیگر سامان بحفاظت دفتر الیکشن کمیشن تک پہنچائیں