• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

فحش فلمیں بنانے کا الزام، راج کندرا گرفتاری سے قبل کونسی ایپلی کیشن لانچ کرنے جارہے تھے اور کس معروف لڑکی کو کاسٹ کر رکھا تھا؟ تہلکہ خیز انکشاف

Jul 27, 2021

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو فحش فلمیں بنا کر آن لائن پوسٹ کرنے والے ایک گروہ سے وابستگی کے الزام کے تحت ایک ہفتہ قبل گرفتار کیا جا چکا ہے اور آئے روز راج کندرا کے متعلق نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔
معروف اداکارہ گہنا وسستھ نے راج کندرا کے متعلق بتایا ہے کہ وہ جلد ایک نئی ایپلی کیشن لانچ کرنے جا رہے تھے اور ایک فلم بھی بنانے والے تھے، جس میں مرکزی کردار کے لیے انہوں نے اپنی سالی شمیتا شیٹی کو کاسٹ کر رکھا تھا۔
انڈیا ٹائمز کے مطابق گہنا وسستھ نے بتایا کہ وہ راج کندرا کی اس فلم کو ڈائریکٹ کرنے جا رہی تھیں۔ گہنا نے بتایا کہ ”راج کندرا کی گرفتاری سے چند روز قبل میں ان کے آفس گئی تھی۔ وہاں مجھے معلوم ہوا کہ وہ ایک ایپلی کیشن لانچ کرنے والے ہیں جس کا نام ’بالی فیم‘ (Bollyfame)ہے۔ وہ اس ایپلی کیشن کے لیے چیٹ شوز، رئیلٹی شوز، میوزک ویڈیوز اور فلمیں بنانا چاہتے تھے۔مجھے ان فلموں کی ڈائریکشن کے لیے بلایا گیا تھا۔ ہم نے کچھ سکرپٹس پر بھی بات کی۔ ان میں سے ایک فلم کے لیے شمیتا شیٹی کو منتخب کیا گیا تھا۔ان فلموں میں فحش سین عکسبندی کرنے کی منصوبہ بندی نہیں تھی۔ “ واضح رہے کہ گہنا وسستھ خود بھی فحش فلمیں بنانے سے متعلق اس کیس میں ملوث ہیں اور ضمانت پر رہا ہیں۔