گلگت (نمائندہ خصوصی)پاکستان کے کوہ پیما محمد علی سد پارہ کے صاحبزادے ساجد سدپارہ نے کہاہے کہ میرے والد محمد علی ، جارج سنوری اور تیسرے ٹی ممبر کی ڈیڈ باڈیز مل گئیں ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ساجد سدپارہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ میرے والد اور جارج سنوری کی میتیں انتہائی مشکل جگہ پر ہیں ، میتوں کو نیچے لانا ہم تینوں لوگوں کیلئے بہت مشکل ہے ، ڈیڈ باڈیز آٹھ ہزار 400 فٹ کی بلندی پر ٹیکنیکل جگہ پر موجود ہیں ، ہم ڈیڈ باڈٰز کو اسی جگہ پر دفنانے کی کوشش کریں گے ، والد محمد علی سد پارہ کے سرچ مشن پر کے ٹو ٹاپ پر آیا تھا ۔
محمد علی سدپارہ کی لاش مل گئی ، کے ٹو کے کس مقام پر ہے اور نیچے لائی جائے گی یا نہیں ؟ بیٹے ساجد سدپارہ نے بیان جاری کر دیا
