• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نور مقدم کیس، میشا شفیع اداکارہ صبا قمر پر برس پڑیں، کھری کھری سنا دیں

Jul 29, 2021

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف گلوکارہ میشا شفیع نے نور مقدم قتل کیس میں آواز اٹھانے پر اداکارہ صباقمر کو منافق قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں نور مقدم کو ظاہر جعفر نے 20 جولائی کی شام گھر پر بے رحمی کے ساتھ قتل کیا تھا۔ ملزم ظاہر اور اس کے والدین اس وقت پولیس کی تحویل میں ہیں۔
اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں مردوں کی جانب سے خواتین پر تشدد کرنے، انہیں ہراساں کرنے اور بے رحمی کے ساتھ ان کا قتل کرنے کے خلاف آوازاٹھاتے ہوئے انسٹااسٹوری شیئر کی تھی جس میں انہوں نے تمام مردوں سے درخواست کی تھی کہ اگر آپ سچے مرد ہیں اور آپ نے کبھی بھی زندگی میں کسی عورت کی پرواہ کی ہے تو براہ مہربانی اپنے ارد گرد موجود درندہ صفت مردوں کی نشاندہی کریں۔
انہوں نے لکھا کہ مہربانی کرکے یہ بھائی بھائی کا کھیل بند کریں۔ اگر آپ یہ نہیں کرسکتے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ انہیں تحفظ فراہم کررہے ہیں۔