• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شہباز شریف کی پارٹی قیادت چھوڑنے سے متعلق افواہیں، لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کا موقف بھی سامنے آگیا

Jul 31, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ شہباز شریف ہماری پارٹی کے صدر ہیں،ان کی پارٹی قیادت چھوڑنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے،میری طرح میاں شہباز شریف کے لیڈر بھی میاں نواز شریف ہیں اور وہ پارٹی کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔
عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کے پراسس کو بے توقیر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،تحریک انصاف ضمنی الیکشن میں 22 ہزار وٹ زیادہ لے گئی،پہلی دفعہ ہوا کہ جنرل الیکشن سے زیادہ وٹ ضمنی الیکشن میں پڑے،اس مرتبہ دھاندلی کا طریقہ کار تبدیل کیا گیا،کشمیر الیکشن میں بھی اسی طرح کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے خلاف جھوٹے مقدمات بنا کر انتقام کانشانہ بنایاجارہاہے،نیب کو آٹااور چینی چور نظر نہیں آتے ہیں، احتساب بیورو نے3 سال بعد مالم جبہ کیس بھی ختم کردیا، بی آر ٹی کیس بھی ختم ہو گیا۔
قبل ازیں رانا ثنا اللہ لاہور میں انسدادمنشیات کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے ، منشیا ت برآمدگی کیس میں لیگی رہنما پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔