• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سری لنکا کے تین کھلاڑیوں پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی

Jul 31, 2021

کولمبو(نمائندہ خصوصی) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنے تین کھلاڑیوں پر ایک سال کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
تفصیلات کے سری لنکا کے تین کھلاڑیوں نورشن ڈیکولا،کوشل مینڈس اور دنوشکا گوناتھلکا پر کورونا بائیو سکیور ببل کی خلاف ورزی کے باعث ایک سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔تینوں کھلاڑیوں نے دورہ انگلینڈ کے دوران بائیو سکیور ببل کی خلاف ورزی کی تھی۔