• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی پی او محمد فیصل کامران کی کھلی کچہری میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد جاری

Aug 1, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)ڈی پی او محمد فیصل کامران کی کھلی کچہری میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد جاری، کھلی کچہری میں شرکت کرنے والے جن شہریوں نےکورونا ویکسی نیشن نہیں لگوائی ان کو ڈی سی کمپلیکس میں قائم ویکسینیشن کیمپ سے ڈوز لگوانے کے بعد علیحدہ سے سنا گیا۔ تاکہ حکومت کی طرف ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے، شہری کی شکایت پر ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کو خود یزمان جا کر تحقیقات کرنے اور حقائق سامنے لانے کی ہدایت۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی عوام کو فوری انصاف کی فراہمی اور اوپن ڈور پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے کھلی کچہری کا سلسلہ بلا تعطل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کو کورونا وباء کے پیش نظر ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ کورونا ویکسینیشن کو لازمی قرار دیا گیا۔ اگر کسی شہری نے ویکسین نہیں لگوائی تو اس سلسلے میں ویکسینیشن کیمپ ڈی سی کمپلیکس میں لگوایا گیا جہاں سے شہری ویکسین لگوانے کے بعد کھلی کچہری میں شرکت کر رہے تھے۔ جن کو متعینہ 6 فٹ کے سماجی فاصلے پر بٹھا کر علیحدہ سے سنا گیا۔ کھلی کچہری میں آئے شہری محمد رفیق نے تھانہ صدر یزمان سے متعلق تفتیش پر عدم اعتماد کی شکایت کی جس پر ڈی پی او نے اپنے افس سے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کو ہدایت دی کہ وہ خود یزمان جا کر اس معاملے کی تحقیقات کر کے حقائق سامنے لائیں اور مفصل رپورٹ پیش کریں۔ تا کہ شہری کی تحفظات کو میرٹ پر دور کیا جا سکے۔ اس طرح خاتون شہری نے تھانہ عنایئتی سے متعلق لڑائی جھگڑے کے معاملے پر درخواست پیش کی کہ اس کے ساتھ تھانے کی طرف سے انصاف نہیں کیا جارہا۔ جس پر ڈی پی او نے ڈی ایس پی خیر پور ٹامیوالی کو احکامات جاری کیے کہ اس معاملے کو خود سن کر میرٹ پر انکوائری کریں، اور شام تک بذریعہ کال واپسی اس کی تحقیقاتی رپورٹ نوٹ کروائیں۔ متعدد موٹر سائیکل چوری کے مقدمات سے متعلق درخواستوں پر ایس ایچ اوز کو ریکارڈ یافتہ ملزمان اور جیل سے رہا ہونے والے افراد کو شامل تفتیش کرتے ہوئے ریکوری کرائے جانے کے احکامات بھی جاری کیے۔ ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اس موقع پر پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ یافتہ ملزمان اور عادی مجرمان کی لسٹیں میرے دفتر سے بھجوائی گئی ہیں۔ ان کو شامل تفتیش کر کے انٹیروگیشن کی جائے، ڈی پی او نے کھلی کچہری کے شرکاء سے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وباء کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیش نظر تمام شہری ویکسی نیشن لازمی کروائیں۔ آپس میں سماجی فاصلہ رکھیں۔ اور ماسک کا استعمال کریں۔ آپ کی سہولت کیلئے ویکسی نیشن کیمپ لگوایا گیا تاکہ آپ اور آپکے ارد گرد موجود افراد محفوظ رہیں،