اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( این ڈی ایم اے )لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کاتیسرا سپیل3 اگست تک جاری رہے گا،مختلف سطح پرتسلسل کے ساتھ مانیٹرنگ سسٹم جاری ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ مون سون وسطی اوربالائی علاقوں میں بارش کاسبب بن رہاہے،گلگت بلتستان میں اس بارمعمول سے زیادہ 60 سے 70 فیصدبارشیں ہوئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے کے اپنے وسائل بہت کم ہیں،ڈیزاسٹر مینجمنٹ صوبوں کے اداروں کے ساتھ مل کرکام کرتاہے اورقومی سطح پرمون سون پلان ترتیب دیاجاتاہے۔