• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آج سے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر اندرون ملک فضائی سفر پر پابندی

Aug 1, 2021

اسلام آبا(نمائندہ خصوصی) آج سے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر اندرون ملک فضائی سفر پر پابندی لگادی گئی ہے۔
ڈومیسٹک پروازوں میں 18 سال یا زیادہ عمر کے ایسے افراد جن کے پاس ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ نہیں ہوگا وہ ہوائی جہاز میں سفر نہیں کر سکیں گے۔
وفاقی وزیر اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) اسد عمر کے مطابق یکم اگست سے کم از کم ایک ڈوز لگوانے والے مسافر ہوائی جہاز پر سفر کر سکیں گے۔