بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے) پولیس کی ماہ جولائی کی کارکردگی، 04 گینگز ٹریس، جن سے327000 روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ کے علاوہ لاکھوں روپے مالیتی 26 عدد موٹر سائیکلیں برآمد،229 مجرمان اشتہاریوں سمیت 927 ملزمان گرفتار، جن سے 1462500روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا، جرائم پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ پر بھی توجہ دی جارہی ہے تاکہ عوام اور پولیس میں موجود خلیج کو دور کرکے اعتماد کی فضاء کو بحال کیا جاسکے،جرائم پر مکمل کنٹرول کرنے کے لیے شہری پولیس کا ساتھ اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں، ڈی پی او محمد فیصل کامران
بہاول پور پولیس نے جولائی سال2021 ء کے مہینہ میں 1228 مقدمات درج رجسٹر کیے جن میں سے 25 مقدمات جھوٹے ہونے کی بناء پر خارج ہو چکے ہیں، گینگز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 04 گینگز کو ٹریس اور ان میں ملوث 11 ملزمان کو گرفتار کیا،جن سے 49 نئے و پرانے مقدمات ٹریس آوٹ اور 327000 روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ کے علاوہ لاکھوں روپے مالیتی26 عددموٹر سائیکلیں اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیاگیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 104 مقدمات درج اور 104 ملزمان کو گرفتارکر کے اُن کے قبضہ سے 06 رائفلیں، 04 رپیٹر،84 پسٹل،08 بندوق،02 ریوالور اور 432 روند برآمد ہوئے۔منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کرتے ہوئے 144مقدمات درج کرکے ان میں ملوث 147ملزمان کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے 25 کلو 235 گرام چرس، 10 گرام آئس،01 کلو گرام سے زائد افیون،55 کلوگرام بھنگ، 4786 لیٹر شراب،1261 لیٹر لہن اور 22 چالو بھٹیاں شراب قبضہ پولیس میں لی گئیں۔ قماربازوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 52 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 22، عارضی رہائش کے07، بجلی چوری کے 32، گیس ری فلنگ کے 19 ملزمان کو گرفتار کرکے پیش عدالت کیا جا چکا ہے۔مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ضلع بھر کی پولیس نے”A” کیٹگری کے 16اور ”B” کے 213 سمیت 229 مجرم اشتہاریوں کو گرفتار کرکے چالان عدالت کیا، ڈی پی او محمد فیصل کامران کی قیادت اور کامیاب پولیسنگ کے نتیجہ میں پولیس نے ماہ جولائی میں سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کارروائیاں کیں، جس سے جرائم کی شرح میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے، ڈی پی او محمد فیصل کامران نے بات کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ پر بھی توجہ دی جارہی ہے تاکہ عوام اور پولیس میں موجود خلیج کو دور کرکے اعتماد کی فضاء کو بحال کیا جاسکے،جرائم پر مکمل کنٹرول کرنے کے لیے شہری پولیس کا ساتھ اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں پولیس فوری کارروائی کرکے ایسے عناصر کا قلع قمع کرنے کیلئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بھر پور کارروائیاں جاری رکھے گی،