• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کشمیر پریمئیر لیگ سے خوفزدہ بھارت نے آئی سی سی سے رابطہ کرلیا

Aug 2, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) سے خوفزدہ بھارت نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے رابطہ کرلیا ۔ہم نیوز کے مطابق بھارت کے کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے رابطے کے دوران کہا ہے کہ وہ کے پی ایل کو تسلیم نہ کرے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے اسی طرح انگلش اور جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈوں کو بھی خطوط لکھ کر کہا تھا کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کو کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت سے روکیں۔کشمیر پریمیئرلیگ کا آغاز چھ اگست سے مظفرآباد، آزاد کشمیر میں ہوگا۔