• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

راج کندرا پر فحش فلموں کا کیس، شلپا شیٹھی پہلی مرتبہ کھل کر سامنے آ گئیں ، وضاحتی بیان جاری کر دیا

Aug 3, 2021

ممبئی(نمائندہ خصوصی) راج کندرا فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار ہیں جس پر ان کی اہلیہ اور معروف اداکارہ شلپا شیٹھی نے پہلی بارکھل کروضاحت کرتے ہوئے بیان جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق شوہرراج کندرا پورن سکینڈل کے معاملے پراداکارہ شلپا شیٹھی سے متعلق مختلف خبریں گردش کررہی ہیں لیکن اس بار اداکارہ نے خود اس کیس اور چلنے والی خبروں پرخاموشی توڑی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ گزرے ہوئے ہرلحاظ سے دن ہمارے لیے بہت مشکل تھے، میڈیا پر اس کیس سے متعلق بہت سی افواہیں، تنقیدی پوسٹ اورالزامات گردش کررہے ہیں لیکن میں نے ابھی تک اس متعلق ایک لفظ بھی نہیں کہا اور نہ ہی میں اس پر کچھ کہوں گی۔
اداکارہ نے کہا کہ ایک سلیبرٹی کے طورپرمیں ہمیشہ اسی بارپریقین رکھتی ہوں کہ کہ شکایت کرو نہ ہی وضاحت تو پھر اس متعلق غلط خبریں نہ پھیلائی جائیں توبہترہیں۔اداکارہ نے کہا کہ معاملے پرتحقیقات ہورہی ہیں اورمجھے ممبئی پولیس اورعدالت پر پورا بھروسہ ہے۔ اہل خانہ ہونے کے ناطے ہم قانونی جنگ لڑرہے ہیں۔اداکارہ نے مزید درخواست کی کہ ایک ماں ہونے کے ناطے یہ کہہ رہی ہوں میرا ، میرے اہل خانہ اور بچوں کی پرائیوسی کا خیال رکھا جائے۔ فیصلہ عدالت کرے تو بہتر ہے۔ ہم میڈیا ٹرائل کے حقدارنہیں۔